خدا آپ کو دیکھتا ہے، وہ آپ کی مدد کر سکتا ہے۔



خدا آپ کو دیکھتا ہے، وہ آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

کیا آپ خوُد کو آدھی رات میں جاگا ہُوا پاتے ہیں، جہاں آپ کا دِل زور زور سے دھڑک رہا ہو، آپ کے چہرے پر پسینہ ہوتا ہے اور آپ خُود کو شرمندہ اور پریشانی سے دو چار پاتے ہیں؟

 

کیا آپ دِن کے اختتام پر پُہنچتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں کے آپ کی زندگی کُچھ بھی نہیں ہے، اور آپکا دُوسروں کے ساتھ کوئی رابطہ ہی نہیں ہے یا پھر آپ کی زندگی کا کوئی مطلب ہی نہیں ہے؟

 

آپ خُود کو ٹھیک کرنے کی اپنی انتہائی کوشش کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی یہ احساس نہیں جاتا۔ یہاں تک کہ لوگ جو ہمیں کامیاب نظر آتے ہیں، جو دولتمند، جن کے پاس شُہرت ہے وہ بھی مایوس ہیں، کُچھ تُو اپنی جان بھی لے لیتے ہیں۔ پیسہ اس احساس کو ٹھیک نہیں کر سکتا اور نہ ہی شُہرت اس احساس کو ٹھیک کر سکتی ہے۔

 

ایسے شخص کی طرح جو ڈُوب رہا ہو، آپ اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے۔۔۔ ایسے وقت میں آپ کو ایسے شخص کی ضرورت نہیں ہے جو جھیل کے کنارے کھڑا ہو کر آپ کو چیخ کر اچھی نصیحت کر رہا ہو۔۔۔ آپ اچانک سے تیرنا نہیں سیکھ سکتے۔۔۔ آپ کو ایسے شخص کی ضرورت ہے جو اندر کودے اور آپ کو بچائے۔

 

سچ یہ ہے کہ آپ خُدا کے ساتھ رشتہ قائم کرنے کے لیے پیدا کیےگئے ہیں۔ اور صرف وہ ہی آپ کو تسلی دے سکتا ہے۔ آپ اپنے دِل اور روح میں، تن تک سچی تسلی کو نہیں پا سکتے جب تک آپ اُس خُدا کو نہیں جانتے۔ اُس نے آپ کومقصد کے تحت بنایا ہے۔ وہ آپ سے پیار کرتا ہے، وہ آپ کو سکون دے سکتا ہے، وہ آپ کو زندگی دے سکتا ہے۔

 

لیکن آپ بہت سے مسائل میں گھِرے ہوئے ہیں۔ آپ نے خُدا کے مطابق زندگی نہ بسر کر کے اُس کو خُود سے دور کر دیا ہے۔ آپ نے اُس کے حُکموں کی نافرمانی کی اور اُس کے دئیے گئے میعار کے مطابق زندگی نہیں گُزاری۔ آپ احساسِ ندامت اور گُناہ میں ڈوب رہے ہیں۔ آور انتہائی کوشش کے باوجود بھی اس میں سے نہیں نکل پا رہے۔ آپ کو اچھے مشورے کی ضرورت نہیں، آپ کو کسی ایسے کی ضرورت ہے جو آپ کو بچائے۔

 

خدا آپ کو دیکھتا ہے۔ وہ آپ کی مدد کر سکتا ہوں۔

 

کیا آپ سچ میں اپنی شکستہ دِلی سے تھک چُکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی آپ کی مدد کرے؟

خدا کہتا ہے میں سکون دینے والا ہوں۔ میں تُمہارے سب زخموں کو بھر سکتا ہوں اور درد سے نجات دے سکتا ہُوں میرے پاس تُمہارے لیے منصوبہ ہے۔ میں تُم سے پیار کرتا ہوں۔ مُجھ سے مانگو میں تُمہیں دوں گا۔

   

تہذیب کی دنیا

جیسے ہی سورج افق پر طلوع ہوتا ہے، ہم ایک ایسے سفر کا آغاز کرتے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور دلوں کو جوڑتا ہے۔ تہزیب کی دنیا میں خوش آمدید، جہاں روایت جدت سے ملتی ہے، اور قدیم حکمت جدید عجائبات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی