آپ کو بھی لگتا ہے کہ آپ تنہا ہیں؟


آپ کو بھی لگتا ہے کہ آپ تنہا ہیں؟

تنہا رہنا شاید کسی بھی انسان کے لیے مشکل ہوتا ہے۔ اور نہ ہی کوئی انسان تنہا رہنا چاہتا ہے۔ لوگ اپنے آس پاس ایسے لوگوں کو ڈھونڈتے ہیں جو سچ میں اُن کے ساتھ ہوں نہ کہ دِکھاوے کے طور پر۔ کیونکہ جب آپ کو اپنے گِرد سچے لوگ نہیں ملتے تو آپ اُن کے درمیان میں ہوتے ہوئے بھی خوُد کو تنہا محسوس کرتے ہیں۔ آپ اُن لوگوں پر اعتبار نہیں کرتے کیونکہ آپ اس بات کو جانتے ہیں کہ وہ آپ کے ساتھ مُخلص نہیں ہیں۔

 

آپ اپنی زندگی میں کسی بُہت خاص شخصیت کو کھو بیٹھے ہیں؟ یا آپ اپنے گِرد بُہت سے لوگوں کے ہوتے ہوئے بھی اکیلا محسوس کر رہے ہیں ؟ آپ ظاہری طور پر ایسے ہیں کہ آپ بلکل ٹھیک ہیں لیکن اصل میں آپ کو اندر سے تنہائی کا احساس مار رہا ہے؟

 

تنہائی بیشک بُہت تکلیف دہ چیز ہے۔ اور آپ اس بات کو دُنیا کو بتانا بھی نہیں چاہ رہے ہوتے۔ لیکن میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ کوئیی ہے جو آپ کی حالت سے واقف ہے! اس کا ثبوت ہمیں خدا کے کلام میں مِلتا ہے۔

 

خدا آپ کے ساتھ ہے

 

آپ کے حالات جو بھی ہیں خدا آپ کو دیکھ رہا ہے۔ وہ آپ کی شکستہ دِلی کو شادمانی میں بدل سکتا ہے۔ اُس کا وعدہ ہے کہ وہ آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

 


تہذیب کی دنیا

جیسے ہی سورج افق پر طلوع ہوتا ہے، ہم ایک ایسے سفر کا آغاز کرتے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور دلوں کو جوڑتا ہے۔ تہزیب کی دنیا میں خوش آمدید، جہاں روایت جدت سے ملتی ہے، اور قدیم حکمت جدید عجائبات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی