اب میں تیار ہوں
نیا
دن، نئی برکتیں، نئی مشکل، مجھے تیار ہونا ہے، مجھے تیار رہنا ہے، اے خدا مجھے
اپنی روح اور قوت سے بھر، تاکہ میں اس سے مامور ہو سکوں، تاکہ سب کی نگاہیں مجھ پر
نہیں، بلکہ تجھ پر ہوں، اے خدا میرے ہونٹوں کا رخولا بن، میری زبان کا ذمہ لے،
میری روح کو زندگی سے بھر، تاکہ میں تنقید نہیں، بلکہ اوروں کے لئے حوصلے کا باعث
بنوں، مجھے ایسے الفاظ دے، جو سننے والوں کے لئے فضل اور تقویت کا باعث ٹھریں،
میری آنکھیں کھول، تا کہ میں وہ دیکھ سکوں جو تو مجھے دکھانا چاہتا ہے، میری نظر
کو توجہ اور وضاحت دے، تاکہ میں وہ دیکھ سکوں جو تو مجھ سے چاہتا ہے، میری آنکھوں
کو کھول، میری مدد کر کہ میں یاد رکھ سکوں کہ تو صورت نہیں بلکہ سیرت کو دیکھتا
ہے، تجھے میرے رنگ اور روپ سے فرق نہیں پڑتا، بلکہ اس سے جو تو نے مجھے اندر سے
بنایا ہے، ایک پرسکون روح کے ساتھ جو تیرے لیے خاص ہے، آج میں دوسروں کو متاثر
نہیں کرنا چاہتا، بلکہ تجھے خوش کرنا چاہتا ہوں، اے خدا تو میرے سر کے بالوں کی
تعداد کو بھی جانتا ہے، تجھے میری زندگی کی چھوٹی چھوٹی تفصیلات کی بھی فکر ہے، یہ
مجھے اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ تو میرے ساتھ ہے، میں کبھی تنہا نہیں ہوں اور جو
بھی میری زندگی میں ہوتا ہے وہ سب تیری مرضی کے مطابق ہے، آج مجھے وہ لباس پہنا جو
تو نے میرے لئے چنا ہے، شفقت، مہربانی، عاجزی، میری مدد کر کہ میں محبت کا لباس
اوڑھ سکوں، آج سے میں تیری راہ پر چلوں گا اے خدا میں اپنے قدم آگے بڑھاتا ہوں میں
ہار نہیں مانوں گا اور آج اپنے گھر سے نکلو میں جانتا ہوں کہ میں اس دن کے لیے
تیار ہوں بلکہ تو میرے ساتھ ہے اور میں نہیں ڈگمگاؤں گا اب میں تیار ہوں