دعا ہر مشکل کو دور کر دیتی ہے

دعا ہر مشکل کو دور کر دیتی ہے

کیا آپ اپنی زندگی میں ناممکن صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، یا آپ خدا سے دعا کر رہے ہیں کہ ایسا کچھ ہو جائے جو آپ چاہتے ہیں۔ یا پھر کسی ایسی  آزمائش میں ہیں کہ کہ اس  سےنکلنا  چاہتے ہیں لیکن  نکل نہیں پا  رہے ۔ اگر ایسا ہے تو یہ ویڈیو آپ کے لیے مدد گار ہو سکتی ہے۔

 

آج  ہو سکتا ہے جب آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہوں تو آپ کسی مشکل حالات میں پھنسے ہوئے ہوں۔ آپ کو سمجھ نہیں آرہا کہ آپ کس طرح اس حالات  کا سامنا کریں گے ۔لیکن ناممکن حالات ہی وہ موقع ہوتا ہے جہاں خدا اپنا بہترین  کام کرتا ہے۔  ایمان رکھنا چاہیے۔  انسان کی نظر میں جب کوئی چیز نہ ممکن ہوتی ہے تو خدا کے ساتھ یہ سب ممکن ہو جاتا ہے۔

 

ایمان ممکنہ حالات میں کام نہیں کرتا اور اس میں خدا کی شان بھی نہیں ہے جو انسانی طور پر ممکن ہو، جب انسان کی طاقت ختم ہو جاتی ہے تو ایمان کا آغاز ہوتا ہے

 

 خدا کے کلام میں ایک بہترین اور ایمان کو تازہ کرنے والا واقعہ ملتا ہے ۔  خدا کے بندہ  موسی نے  جب بنی اسرائیل کو مصر سے نکالا اور وہ جب اپنے سفر پر تھے اور ان کے پیچھے فرعون کی فوج تھی۔ جب جب وہ بحیرہ احمر کے کنارے پر پہنچے تو وہ مقام ایسا تھا جہاں  آگے سمندر اور پیچھے فرعون کی  فوج تھی ۔جب اسرائیل کے لوگوں نے دیکھا کے فرعون کے سپاہی ان کی طرف آ رہے ہیں تو ان کو  ایسا لگا  کہ وہ پھنس گئے ہیں اور اب بچنے کی کوئی امید نہیں ہے تو لوگوں نے گھبرا کر موسی سے  شکوہ کرنا شروع کردیا۔

 

لیکن وہاں موسی نے اس نا ممکن و قت  کے دوران خدا پر بھروسہ کیا ۔اور خدا سے دعا کی اور خدا نے اس کی دعا کو قبول کیا۔موسی پریشان نہیں ہوا،  نہ ہی وہ مایوسی کا شکار ہوا بلکہ اس نے اس لوگوں کی توجہ خدا کی لگائی  اور صبر کے ساتھ انہیں حل دیا۔

 

تب موسیٰ نے لوگوں سے کہا ڈرو مت چپ چاپ کھٹر ے ہو کر خدا کی نجات کے کام کو دیکھو جو وہ آج تمہارے لئے کریگا کیو نکہ جن مصریوں کو تم آج دیکھتے ہو اُن کو پھر کبھی ابد تک نہ دیکھو گے ۔خدا تمہاری طرف سے جنگ کریگا اور تم خاموش رہو گے ۔

 

تب خدا نے موسی کو کہا کہ بنی اسرائیل کو کہہ کہ وہ آگے بڑھیں ۔ موسی نے اپنی لاٹھی اٹھائی اور خدا کے حکم سے اس نے جب  وہ لاٹھی  سمندر کے پانی  پر ماری تو پانی دو حصے ہو گیا   اور اس میں سے ایک گزر گاہ بن  گئی ۔اس طرح  پوری بنی اسرائیل قوم سمندر کے درمیان بنے ہوئے راستے سے گزر گئی۔  اور جب فرعون کی فوج نے اسی راستے سے ان کا پیچھا کیا تو خدا نے سمندر کے پانی کو ملا دیا اور اس کی پوری فوج پانی میں ڈوب گئی  ۔خدا بعض اوقات ایسے حالات میں کام  کرنے کو ترجیح دیتا ہے ۔  بنی اسرائیل کی طرح بعض دفعہ ہمیں  بھی عارضی  ، بظاہر ناممکن حالات  کا  سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ خدا نے بنی اسرائیل کے لئے معجزہ کیا ۔ وہ آج بھی ایسا کر سکتا ہے کیوں کے ہمارا خدا بدلہ نہیں ہے وہ آج بھی ویسا ہی ہے جیسا پہلے تھا۔

 

آج اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں ۔ خوفزدہ  نہ ہوں ، ثابت قدم رہے ہیں اور آگے بڑھیں ۔ خدا پر بھروسہ کریں کیونکہ وہ قادر مطلق ہے۔ خدا ہمیشہ آپ کی رہنمائی کرے گا۔ لہذا کسی بھی چیز سے پریشان نہ ہوں۔ خدا آپ کی طاقت اور مضبوطی ہے ۔

   


تہذیب کی دنیا

جیسے ہی سورج افق پر طلوع ہوتا ہے، ہم ایک ایسے سفر کا آغاز کرتے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور دلوں کو جوڑتا ہے۔ تہزیب کی دنیا میں خوش آمدید، جہاں روایت جدت سے ملتی ہے، اور قدیم حکمت جدید عجائبات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی