خدا کی تمجید


خدا کی تمجید

خدا نے امید دی تجھے، جو بہیت قیمتی ہے، دل کو روشن کرتی ہے، جوش سے بھرتی ہے، اس لئے جب تو پرشان ہو،خوف کا سایہ چھا جائے، امید کا روشن دیا ایک دم بجھ جائے ،تو اللہ کو یاد کر، وہ واحد سہارا اور آسرا ہے، وہ لامحدود قوت کا مالک ہے، اس کی حکومت انصاف پر قائم ہے، وہ صادق ، نیک ، رحم دل سچا ہے، وہ دانش مندی کا سرچشمہ ہے، ہمیشہ اس کا ہر ارادہ پکا وعدہ ہے، اس جیسا کوئی نہیں نہ آسمان پے نہ زمین پر، وہ ہماری مصیبت کے وقت مدد کرتا ہے، یوں سوچنے سے، پھر امید کا دِیا دل کو روشن کردے گا، اور اس سے دوبارہ حوصلہ ملے گا تجھ کو، وہ خدا ہی ہے ہم کو تازہ دم کرتا ہے، اور ہمیں نیک راہیں دکھاتا ہے، اس کی راہ پر رہ، تاکہ تجھے دیکھ کر تیرے خدا کا نام بلند ہو، اور گہرے سائے میں بھی خوف زدہ نہ ہو، کونکہ تیرا محافظ اللہ ہے، وہ تیری حفاظت کرے گا، تجھے سکون اور طاقت دے گا، تیرا اس پے کامل بھروسہ ہونا چاہیے، وہ تیرہ اٹھنا بیٹھنا تیری ہر راہ اور سوچ سے واقف ہے، اس کو تیری  زندگی بہت عزیز ہے، جب تو ماں کے پیٹ میں تھا، تو کس تیرے ڈھانچے کو دیکھا، اور تیرے اعضاء کو ترتیب دی،  وہ خدا ہی ہے، جو یہ شان دار معجزے کر رہا ہوتا ہے تاکہ انسان سمجھے، اس کی دانش پیش بہا ہے ،  آسمان اس کا جلال ظاہر کرتا ہے، اور فضا اس کی دستکاریاں دیکھاتی ہیں، ہر نیا دن اس کو داد دیتا ہے، ہر رات آشکار کرتی اس کی سب خوبیاں، اس کے احکام برحق اور راست ہیں،  اس کی شریعت کامل ہے،  اس کا خوف پاکیزہ بناتا ہے، اس کا فرمان بہت قیمتی ہے، ہمیشہ اس پے عمل کریں، اور اس طرح آپ خدا کا نام پاک ٹھہرائیں، اور اس سے اس کی شان بڑھایئں، وہ ہماری پناہ ہے، ہم کو نجات دلاتا ہے، اور ہم کو بچاتا ہے، اور ہمیں روشنی عطا کرتا ہے، وہ ہماری پناہ گاہ ہے، ہمیں بچاتا ہے، اس کے ذریعے ہم محفوظ رہتے ہیں، وہ ہمارہ محافظ ہے، ہر آفت میں ہر مصیبت میں وہ ہمیں سنھبالتا ہے، وہ ہمیں شیطان کے پھندوں سے چھڑاتا ہے، وہ ہمارے ساتھ چلتا ہے، ہم کو نجات دلاتا ہے، اس کی پناہ سے ہم ہر پل محفوظ رہتے ہیں، اس نے جو بھی شے بنائی وہ اس کی بڑائی ظاہر کرتی ہے، اور بے آواز پیغام سناتی ہے، اور خدا کے بارے میں کلام کرتی ہے،  وہ ہی ہے حمد کا حق دار، اس کی شفقت عظیم ہے، اور وہ صابر اور رحیم ہے، وہ انصاف اور دانش کا منبع ہے، ہم اس کی تعظیم کرتے ہیں، وہ بہت مہربان ہے، اگرچہ ہم گناہ گار ہیں، پھر بھی وہ ہم سے پیار کرتا ہے، ہم کو نیک راہوں پر لے کر چلتا ہے، وہ ہماری مدد کرتا ہے ، اس کی ذات عظیم ہے، وہ حکمت اور قدرت کا مالک ہے، وہ ہمارا خالق اور حاکم ہے، کائنات کی اس کی عبادت میں خوشی ہے، وہ ہمارا مالک ہے،  وہ ہماری التجا کو سنتا ہے، اور ہماری پریشانی کو دور کرتا ہے، اور ہمارے دل سے خوف کو مٹاتا ہے،  اپنا خوف خدا پہ ڈال دو، وہ تم کو سہارا دے گا، کیوں کہ وہ شفیق اور وفادار ہے، وہ تم کو سنبھال لے گا، بس اس کی اہم باتوں پے دھیان دو، جس سے آپ کو اطمینان ملے گا، اس نے امید دی تجھے جو بہیت قیمتی ہے دل کو روشن کرتی ہے جوش سے بھرتی ہے اس لئے جب تو پرشان ہوخوف کا سایہ چھا جائے امید کا روشن دیا ایک دم بجھ جائے تو اللہ کو یاد کر وہ واحد سہارا اور آسرا ہے

  

تہذیب کی دنیا

جیسے ہی سورج افق پر طلوع ہوتا ہے، ہم ایک ایسے سفر کا آغاز کرتے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور دلوں کو جوڑتا ہے۔ تہزیب کی دنیا میں خوش آمدید، جہاں روایت جدت سے ملتی ہے، اور قدیم حکمت جدید عجائبات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی