امید کیا ہے؟


امید

امید کیا ہے۔ امید آپ کے اندر ایک خوبصورت احساس ہے کہ سب کچھ ویسے ہوگا جیسا آپ چاہتے ہیں۔کچھ ایسا جو آپ کو پسند ہو جسے آپ کھونا نہیں چاہتے مگر کئی بار ہم اپنی امید کھو بیٹھتے ہیں اور کچھ لمحات میں ہی یہ دنیا کا بہترین احساس بدترین لگنے لگتا ہے تب ہم اس کوشش میں لگ جاتے ہیں کہ کسی طرح اس امید کے احساس کو واپس لایا جائے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا مگر ایسا ہر بار نہیں ہوتا اور ہر بار اچھے کی امید کافی نہیں ہے کیونکہ ایک منفرد قسم کی امید بھی موجود ہے ایک ایسی امید جو کبھی بھی ہمیں مایوس نہیں کرتی کیونکہ اس کے وعدے سچے اور یقینی ہیں خدا میں امید ایک پر اعتماد امید ہے کیوں کہ وہ جو کہتا ہے وہ کرے گا اور یہ صرف ایک احساس نہیں حقیقت ہے اور یہ امید کبھی ناکام نہیں ہوتی یہ امید کبھی مایوس نہیں کرتی امید اعتماد ہے امید خوبصورت ہے امید یقینی ہے امید آپ کے لئے ہے اس لئے اپنے دل کو پریشان نہ ہونے دیں۔ خدا پر یقین رکھیں، مضبوط بنں؛ ڈرو مت کیونکہ خدا آپ ساتھ ہے اس پے امید رکھیں مصیبت میں اس کا دروازہ کھٹکھٹائیں اس پے کامل یقین رکھیں۔ دیکھنا وہ کس طرح عجائبات کرتا آپ کی زندگی میں کیونکہ خدا کے لیے ناممکن جیسی کوئی چیز نہیں ہے آپ سب کچھ کھو سکتے ہیں، لیکن اگر ابھی بھی خدا پے امید رکھتے ہیں، آپ کے پاس اب بھی روشنی کرن موجود ہے خدا بے امید رکھیں اور خاموشی سے اس کی نجات کا انتظار کریں اس کے منصوبے پر صبر کریں امید کے ساتھ عمل کر دیکھیں کس طرح رنگ بھرتا اللہ آپ کی زندگی میں۔

 

تہذیب کی دنیا

جیسے ہی سورج افق پر طلوع ہوتا ہے، ہم ایک ایسے سفر کا آغاز کرتے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور دلوں کو جوڑتا ہے۔ تہزیب کی دنیا میں خوش آمدید، جہاں روایت جدت سے ملتی ہے، اور قدیم حکمت جدید عجائبات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی