جب زندگی مُشکل ہو جاتی ہے- تو کیا خُدا اچھا ہے؟
زندگی
خوشی اور غم کا مجموعہ ہے۔ جہاں ہمیں زندگی میں بُہت سی خوشیاں مِلتی ہیں وہاں ہی
بُہت سے گم بھی مِلتے ہیں۔ دُنیا کا کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہو گا جس کی زندگی میں
کبھی غم نہیں آیا۔ لیکن اکثر ہی ہم دیکھتے ہیں کہ جب ہم دُکھ میں سے گُزرتے ہیں تو
ہمیں لگتا ہے کہ خُدا نے ہمیں چھوڑ دیا ہے۔ یا پھر کہ خُدا نے ہمیں ہی کیوں چُنا
اس دُکھ کے لیے؟ ایسے بُہت سے منفی خیالات ہمارے ذہن میں آتے ہیں۔
جب
حالات مُشکل ہو جائیں۔ ہر طرف اندھیرا چھا جائے۔۔ ایسے لگا کہ خُدا نے بھی آپ کو
چھوڑ دیا ہے۔ تو اس صورت میں ہمیں خدا کی کتابوں سے کیا مدد مِلتی ہے؟ آئیے سیکھتے
ہیں۔
خُدا
آپ سے پیار کرتا ہے
جب
آپ کی زندگی میں مُشکلات آ جائیں تو آپ کے لیے اس بات کو یاد کرنا ضروری ہے کہ
خُدا آپ سے پیار کرتا ہے۔
ہمیں
خُدا نے اپنی مُحبت کی بدولت اپنا خلیفہ بنایا ہے۔ اور ایک باپ اپنے فرزند کو
مُشکل حالت میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑنے والا۔ خُدا آپ کو ان مُشکلات کے راستہ سے
گُزار کر مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ لیکن وہاں وہ آپ کے ساتھ موجود ہوتا ہے۔ اُس کا
پیار لاتبدیل ہے۔ بلکہ اُس کا پیار غیر مشروط ہے۔
خُدا
کے پاس آپ کے لیے بہترین منصوبہ ہے
خُدا
کے منصوبے جو ہمارے لیے ہیں وہ ہر لحاظ سے ہمارے لیے بہترین ہوتے ہیں۔ بیشک وہ
ہمارے اپنے بنے ہوئے منصوبوں سے اکثر مُختلف ہوتے ہیں۔ لیکن جب ایسا ہوتا ہے تو آپ
کو لگتا ہے کہ خُدا آپ کی دُعا کو سُن نہیں رہا۔ یا پھر وہ ناراض ہے جب کہ خُدا آپ
کی زندگی میں موجود ہوتا ہے۔ اور وہ آپ کے لیے وہ راستے بنا رہا ہوتا ہے جو آپ کے
لیے اچھے ہیں۔
خُدا
ہر وقت اچھا ہے۔ خُدا لاتبدیل خُدا ہے۔ اس لیے جب حالات مُشکل ہو جائیں تو خُدا پر
اپنا ایمان اور پُختہ کر لیں کیونکہ وہ آپ کے ساتھ ہے۔
دُعا
اے
خُدا میں آپ کا شُکر کرتا ہوں کہ آپ مُجھ سے پیار کرتے ہیں۔ میں نے اپ کی مُحبت پر
شک کیا مُجھے معاف کر دیں۔ اور میں اپنی زندگی کو آپ کے ہاتھوں مین دے دیتا ہوں۔
اپنی کامل مرضی کو میری زندگی میں پورا کریں۔ مُجھے ہمت اور حوصلہ دیں کہ میں اس
مُشکل وقت میں سے مضبوطی کے ساتھ گُزروں۔ آمین۔