خُوشی کی توقع
زندگی
میں خُوشی ہونا بڑی عظیم بات ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ہم اپنے حالات میں تبدیلیاں دیکھنا
چاہتے ہوں، لیکن ہمیں ناخوشگوارحالات کو یہ اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ ہمیں
دُکھی کریں۔ ہمیں شُکرگزارہونا چاہیے کیونکہ اگر ہم خُوش ہیں تو ناقابلِ برداشت
حالات کو بھی برداشت کرسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ مشکل حالات میں سے گزر رہے ہیں
تو اچھّے حالات کی توقع کریں اور اس طرح خوشی کو اپنی زندگی میں لائیں۔
خُوشی
کا اظہار مختلف طریقہ سے کیا جاسکتا ہے ہم مسکراتے ہیں یا شدت سے مزاح سے لطف
اندوز ہوتے ہیں۔ یہ ہماری توقعات (جو ہم سوچتے اور مانتے ہیں) سے گہرا تعلق رکھتی
ہے۔ خُوشی کا ایک مطلب یہ ہے: "اچھّی چیز کے حصول یا توقع کے باعث پیدا ہونے
والا پُرجوش جذبہ یا جذبات۔”* دوسرے الفاظ میں، ہماری خُوشی اس بات سے متاثر ہوتی
ہے کہ ہم اپنے لئے اچھّی چیزوں کے ہونے کی کتنی توقع رکھتے ہیں۔ خوفزدہ نہ ہوں اور
نہ ہی بُری چیزوں کی توقع کریں۔ دُعا کریں، یقین کریں، اور اپنی زندگی کے لیے خُدا
سے بہترین کی توقع رکھیں۔ پھر اپنی خُوشی کو بڑھتے ہوئے دیکھیں۔