کیا خدا ہر طرح کی عبادت قبول کرتا ہے؟
بہت
سے لوگ یہ مانتے ہیں کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کا تعلق کس مذہب سے ہے
اور تمام مذہب مختلف راستوں کی طرح ہیں جو ایک ہی منزل یعنی خدا کی طرف لے جاتے
ہیں لیکن کیا یہ بات صحیح ہے کیا خدا ہر طرح کی عبادت قبول کرتا ہے خدا کے کلام
میں خدا کی عبادت کے سلسلے میں صرف دو راستوں کا ذکر ہے ایک راستہ بدی کا ہے جس پر
بہت لوگ چلتے ہیں دوسرا راستہ نیکی کا ہے جس پر کم لوگ چلتے ہیں نیکی کا راستہ
ایسی عبادت کی طرف اشارہ کرتا ہے جو خدا کو پسند ہے اور اس پر چلنے سے ہمیشہ کی
زندگی اور خدا کی برکتیں ملتی ہیں لیکن ہم کیسے جان سکتے ہیں کہ ہم صحیح راستے پر
چل رہے ہیں تصور کریں کہ آپ راستہ بھول گئے ہیں آپ کسی کو روک کر راستہ پوچھتے ہیں
ایک شخص کہتا ہے سیدھے ہاتھ جائیں دوسرہ کہتا ہے الٹے ہاتھ جائیں لیکن پھر ایک شخص
آپ کا نقشہ دکھا کر بتاتا ہے کہ اپنی منزل پر پہنچنے کے لئے آپ کو بالکل سیدھے
جانا ہے آپ کس کی بات مانیں گے۔ قرآن پاک بھی ایک نقشے کی طرح ہماری مدد کرتا ہے
تاکہ ہم صحیح طریقے سے خدا کی عبادت کر سکیں تو پھر خدا کی عبادت کے سلسلے میں اتنے
فرق فرق نظریات کیوں ہیں مثال کے طور پر بہت سے مزہبوں میں سکھایا جاتا ہے کہ مرنے
کے بعد انسان کی روح کسی اور جہان میں زندہ رہتی ہے جبکہ دوسرے مزہبوں کے لوگ یہ
مانتے ہیں کہ انسان مرنے کے بعد کسی اور صورت کی شکل میں دوسرا جنم لیتا ہے یہ تو
بس ایک مثال ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ایک ہی معاملہ کے بارے میں کتنے فرق فرق
نظریات پائے جاتے ہیں کیا ہر مذہب کی تعلیم صحیح ہو سکتی ہے خدا کے کلام کے مطابق
مردے کچھ بھی نہیں جانتے وقت آنے پر خدا مردوں کو زندہ کرے گا اور صادق یعنی نیک
لوگ زمین پر ہمیشہ زندہ رہیں گے اگر خدا کے کلام میں موت کے حوالے سے واضح طور پر
بتایا گیا ہے تو دوسرے معاملوں جیسے کہ ہمارے چال چلن کے بارے میں کیا بتایا گیا
ہے ہم کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں اگر ہمارا چال چلن خدا کے معیاروں کے مطابق
نہیں ہے تو ہماری عبادت بے فائدہ ہو سکتی ہے خدا کے کلام میں بتایا گیا ہے کہ
ہمارے زمانے کے بہت سے لوگ بے ذب ؤحیشی اور نیکی کے دشمن ہوں گے لیکن اس میں یہ
بھی بتایا گیا ہے کہ سچے مذہب کے پیروکار صلح پسند ہوں گے اور ایسی باتیں اور کام
کریں گے جو خدا کو پسند ہیں قرآن میں یہ تعلیم نہیں دی گئی کہ تمام مذاہب
خدا کو پسند ہیں بلکہ اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ صرف ایک ایمان ہے یعنی ایک ہی سچا
مذہب ہے جو شخص خدا کی مرضی کے مطابق عبادت کرتا ہے اسے خدا کے قریب جانے اور
ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کا موقعہ ملتا ہے۔