میں اپنی زندگی میں الجھن کا شکار ہوں
تعارف:
کیا آپ اپنی زندگی میں الجھن کا شکار ہیں؟آپکو سمجھ نہیں آ رہا کہ آپ کو زندگی میں
کیا کرنا ہے؟یا پھر زندگی کا کوئی فیصلہ لینا چاہا رہے اور آپکو سمجھ نہیں آ رہی
کہ آیا یہ ٹھیک رہے گا کہ نہیں؟اگر ایسا ہے تو یہ چند باتیں آپکی رہنمائی کر سکتی
ہیں۔
الجھاؤ
سب
سے پہلے یہ دیکھنا ہے کہ یہ الجھن ہی کیا ؟اسکا مطلب مختلف لوگوں کے لئے بہت
سی چیزوں کے لئے مختلف ہو سکتا ہے. لیکن یہ بنیادی طور پر زندگی میں وضاحت
اور تفیہم کی کمی ہے۔
ہم
بہت دفعہ چیزوں یا فیصلوں کو لے کر غیریقینی صورت حال کا سامنا کرتے ہیں۔ مثال کے
طور پرکیا کرنا ہے کس طرح کرنا ہے یا کدھر جانا ہے۔۔۔۔
جب
چیزیں واضح نہیں ہوتی تو انسان کے اندر مایوسی ، افسردگی اور بعض دفعہ تو
جرم جیسے عناصر واقع ھو سکتے ہیں۔جب انسان کو یہ پتا نہں ہوتا کہ کیا کرنا ہے یا
کیا ہونا ہے تو ہمارے رویے میں بھی تبدیلی آ سکتی ہے۔
سچائی
اور زندگی میں واضح ہونا الجھن کے بلکل الٹ ہیں۔ الجھن ہمیں تباہ کر دیتی ہے اور
سچائی ہمیں مضبوط بناتی ہے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ جس الجھن کا شکار ہیں وہ آپ
کو اندر ہی اندر سے کھا رہی ہے؟
یہ
دنیا مختلف قسم کی چیزوں، آوازوں اور امکانات سے بھری ہوئی ہے۔ آپ کس راستے پر
جانا چاہتے ہیں یا کس پر یقین کرنا چاہتے ہیں۔۔۔ یہ واقعی سمجھہ سے باہر ہو سکتا
ہے۔
لیکن
یہ ان لوگوں کے لیے مختلف ہے جنہوں نے خدا پر بھروسہ کیا ہے۔
خدا
تو کہتا ہے کہ مجھے پکارو۔ اگر ہم سچائی سے پکاریں تو خدا سمجھنے اور دانشمندی کا
وعدہ کرتا ہے۔ ہمیں الجھنوں میں الجھ کر ڈوبنے کی ضرورت نہیں ہے۔
لیکن
یہ سب کچھ ایمان اور بھروسے سے ملتا ہے۔ اگر ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں تو خدا سمجھ
اور فہم کا وعدہ کرتا ہے۔ اگر آپ آج یہ مضمون پڑھ کر اپنی زندگی میں اطمینان اور
سکون اور سمجھ چاہتے تو یہ دعا کر سکتے ہیں۔
دعا:
اے
خدا میں نے اتنا عرصہ خود پر بھروسہ رکھا اس کے لیے مجھے معاف کر دیں۔ میں کمزور
ہوں، میں اپنی زندگی میں کنفیوز ہوں اور میں اندر سے ٹوٹ گیا ہوں۔ لیکن مجھے خدا
آپ کی سمجھ اور فہم کی ضرورت ہے۔ صرف آپ ہی ہیں جو میرے دل اور میری سوچوں کو
ٹھراؤ دے سکتے ہیں۔ میں آج آپ کی شکرگزاری کرتا ہوں کہ آج آپ نے مجھے دوبارہ چن
لیا۔ آمین