میں گناہ پر کیسے قابو پا سکتا ہوں۔
کیا
آپ کو کبھی احساس ہوا کہ آپ گناہ میں زندگی گزار ہر ہیں؟ کیا گناہ کرنا اپ کی عادت
بن چُکی ہے اور آپ چاہ کے بھی اُس سے باہر نہیں آ پاتے؟ آپ نے بُہت بار کوشش کی
گناہ کو چھوڑنے کی لیکن آپ نے پھر اُسے دوہرایا۔ احساس ِندامت آپ کو اندر سے کھا
رہا ہے لیکن آپ مجبور ہیں۔ میرے پاس آپ کے لیے ایک اچھی خبر ہے اگر آپ سچ میں گناہ
کو چھوڑنا چاہتے ہیں۔ خدا کے کلام میں لکھی باتیں ہمیں گناہ سے چھٹکارا پانے میں
مدد کرتی ہیں۔
اقرار کریں کہ اللہ ایک ہے
گناہوں
سے معافی حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلا قدم جو آپ کو اُٹھانا ہے وہ اللہ پر ایمان
لانا ہر اُس کے خُدا ہونے کا اقرار کرنا ہے۔
خُدا ہمیں پاک کر سکتا ہے۔
خُدا
کے سامنے جب گناہوں کا اقرار کر کہ معافی مانگی جائے تو وہ معاف کرتا اور پاک کر
دیتا ہے۔
خُدا کے کلام کو دِل میں رکھنا ہے
دوبارہ
گناہ سے بچنے کا واحد طریقہ ہے کہ آپ خُدا کے کلام کو دِل میں بِٹھا لیں تاکہ آپ
سب کام کلام کی رہنمائی میں کریں۔