مشکل وقت

مشکل وقت

مشکل وقت

جب بھی آپ اپنی زندگی کے سخت وقت میں سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ اور آپ کی لڑائی خود سے ہوتی ہے اپنی پہچان پانے کے لیے۔ آپ کی تمام کوششوں کے باوجود بھی آپ وہ سب نہیں کر پاتے جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ یہی سوچتے ہیں کہ عمر کے اس حصے میں آپ کو تو کہیں اور ہونا چاہیے تھا۔ کسی اچھے مقام پر مگر آپ ابھی بھی سب سے پیچھے ہیں آپ کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے شاید آپ اس میں کچھ کہہ نہیں سکتے۔ مگر آپ اس سب کو دور کرنے کے لئے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ آپ کے پاس ایک پختہ ارادہ لینے کی صلاحیت موجود ہے۔ جو ارادہ اس بات کا فیصلہ کرسکتا ہے کہ یہاں سے آپ کی زندگی کہاں جا سکتی ہے۔ زندگی میں آپ کو کافی جھٹکے ملتے ہیں آپ کو پیچھے دھکیلا جاتا ہے۔ آپ اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں اتنا سب کے سب کچھ بے کار معلوم ہوتا ہے کئی بار آپ کو احساس دلایا جاتا ہے کہ آپ معاشرے کی غلاظت گندگی اور دھول ہیں لیکن میں آپ سے یہی جانا چاہتا ہوں کیا ہمارا خدا چھوٹا خدا ہے کیا ہم اپنے خدا سے مانگنا چھوڑ دیں۔ کیا جب دنیا ہم پر دروازے بند کر دیتی ہے تو خدا بھی اپنے دروازے بند کر دیتا ہے۔ نہیں خدا کے پاس آئیں نہ صرف بورے اور مشکل وقت میں بلکہ ہر وقت خدا کو یاد کریں۔ اس کی مرضی کو پہچانے اس سے اپنی زندگی کے فیصلے پوچھیں۔ اس خدا سے مدد مانگیں جو ہم سے پیار کرتا ہے۔ اس نے ہمیں دم نہیں بلکہ سر ٹھرایا ہے وہ ہر وقت ہمارے لئے لڑتا ہے میرے لئے میرے گھرانے کے لئے خدا ہمارہ محامظ ہے۔

 


تہذیب کی دنیا

جیسے ہی سورج افق پر طلوع ہوتا ہے، ہم ایک ایسے سفر کا آغاز کرتے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور دلوں کو جوڑتا ہے۔ تہزیب کی دنیا میں خوش آمدید، جہاں روایت جدت سے ملتی ہے، اور قدیم حکمت جدید عجائبات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی