سکون کی تلاش


سکون کی تلاش

آج کل اس دور میں ہر انسان کی زندگی میں گہما گہمی ہے۔ ہر انسان بُہت سی اُلجھنوں میں پھسا ہوا نظر آتا ہے۔ مُختلف قِسم کی فِکریں اور پریشانیاں گھیرے رکھتی ہیں جس کی وجہ سے انسان کے اندر سکون اور اطمینان نہیں ہے۔

 

کیا آپ کی زندگی بھی اُلجھنوں کا شکار ہے؟ کیا آپ کو بھی کہیں سکون نہیں مِل رہا؟ کیا آپ سکون کے مُتلاشی ہیں؟ ایک ایسا سکون جو آپ کے اندر تسلی اطمینان لے آئے اور آپ تمام فِکروں سے آزاد محسوس کریں۔ تو آئیے ہم خدا کے کلام سے مدد حاصل کرتے ہیں۔

 

ہمارے اندر بے سکونی کی سب سے بڑی وجہ ہمارے اندر کی فِکریں اور پریشانیاں ہیں۔ یہ کیسے ہو گا؟ یہ کب ہو گا؟ یہ تمام وہ سوالات ہیں جو ہمارے اندر پیدا ہوتے پیں اور ایک غیر یقینی صورتحال کو بناتے ہیں۔ لیکن ہمیں اس حالت میں سکون اور اطمینان خدا سے مِلتا ہے۔

 

خدا کا کلام ہمارے اندر ایک سکون کو لے آتا ہے جو کہ نا ختم ہونے والا ہے۔ آپ کو کسی قِسم کی فِکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنی ساری فِکر اس خدا پر ڈال دو کیونکہ اُسے تُمہاری فِکر ہے۔

جب اللہ کو خُود آپ کی فِکر ہے تو اس بات کو جانیئے کہ وہ آپ کے ہر مسئلے سے واقف ہے۔ آپ کی ہر پریشانی اور بے سکونی کی وجہ اُسے معلوم ہے۔ اس لیے آپ کو صرف دُعا کرنی ہے اور اپنے اندر سکون اور اطمینان مانگنا ہے۔ اپنی فِکریں اُسے دینی ہیں۔ آپ جب ایسا کرنا شروع کر دیں گے تو ایک نا ختم ہونے والا سکون آپ کے اندر آ جائے گا۔ 

   

تہذیب کی دنیا

جیسے ہی سورج افق پر طلوع ہوتا ہے، ہم ایک ایسے سفر کا آغاز کرتے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور دلوں کو جوڑتا ہے۔ تہزیب کی دنیا میں خوش آمدید، جہاں روایت جدت سے ملتی ہے، اور قدیم حکمت جدید عجائبات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی