اللہ کی تقدیر


اللہ کی تقدیر

اللہ کی تقدیر پر راضی ہونا سیکھ ﺟﺐ تو ﺍللہ ﮐﯽ ﺗﻘﺪﯾﺮ ﭘﺮ ﺭﺍﺿﯽ ﮨﻮﻧﺎ ﺳﯿﮑﮭ جائے گا دیکھنا ﺗﺐ ﺳﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ تیری ﺑﮩﺖ ﺁﺳﺎﻥ ﮨﻮ جائے گی جو ﭘﮩﻠﮯ تجھے ﮨﺮ ﭼﯿﺰ ﮐﯽ ﭨﯿﻨﺸﻦ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﮭﯽ،ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺳﺎ مشکل ﻭﻗﺖ ﺁتا تو تو ﮨﻤﺖ ﮨﺎﺭ ﺟﺎتا تھا۔ تیرے دل میں ﻻﮐﮭﻮﮞ ﺳﻮﺍﻝ کھڑے  ﮨﻮ جاتے ﺗﮭﮯ ﺁﺧﺮ ﯾﮧ ﺳﺐ میرے ﺳﺎتھ ﮨﯽ ﮐﯿﻮﮞ؟ تجھے ﺧﻮﺩ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ لوﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﻓﮑﺮ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﻟﻮﮒ ﮐﯿﺎ ﮐﮩﯿﮟ ﮔﮯ۔ﮐﮧ میں کتنا ﺑﺰﺩﻝ ﮨﻮﮞ،نکما ﮨﻮﮞ، ﺍﯾﮏ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﺳﺎ ﮐﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ سکا۔ لیکن ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺁﮨﺴﺘﮧ تجھے ﺳﻤﺠھ ﺁﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ جائے گا ﮐﮧ ﯾﮧ مشکل ﻭﻗﺖ ہم کو ﺑﮩﺖ ﮐﭽھ ﺳﮑﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ لئے ﺁﺗﺎ ﮨﮯ،ہماری ﺑﮯ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﻧﮩﯿﮟ ملی ﺗﻮ ﺍﺱ میں ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ مصلحت ﮨﮯ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﺍ ﺭﺍﺯ ﮨﮯ ﺟﻮ ہم ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺠھ سکتے ﯾﮧ ﺻﺮﻑ اللہ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﮯ۔ اس لئے جب تیری یہ سوچ ڈویلپ ہو گی تو دیکھے گا کس طرح تیرہ ﺩﻝ مطمئن ﺭﮨﺘﺎ ،پھر ﮐﻮﺋﯽ ﺳﻮﺍﻝ ﻧﮩﯿﮟ اٹھے گا  تیرے دل میں،لوگوں ﮐﯽ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﭘﺮ پھر تیرہ ﺩﻝ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ گا ، پھر تجھے ﻓﮑﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ گی کہ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﯿﺎ ﮐﮩﮯ ﮔﺎ۔ پھر ﮐﻮﺋﯽ ﮐﭽھ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﮧ ﺩﮮ تو تیرے چہرے پر مسکرﺍہٹ  ﮨﻮ گی ۔ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ اب تیرہ ﯾﻘﯿﻦ ہو گا کہ ﺍللہ میرﯼ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮐﻮ ﺭﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ۔ ﻭﮦ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﮯ مجھے ﮐﯿﺎ ﭼﺎﮨﻴﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﯾﺴﮯ ﺑﮭﯽ ﺟﺐ ﮐﭽھ ﺑﮍﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺳﻮﭼﺎ ﮨﻮ ﺗﻮ مشکلات ﺑﮭﯽ ﺑﮍﯼ بڑی ﮨﯽ آئیں ﮔﯽ.ﻭﻗﺖ ﺑﮭﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ لگے ﮔﺎ.ﺁﺯماﺋﺶ ﺑﮭﯽ ﺑﮍﯼ ﮨﻮﮔﯽ۔ تجھے ﺑﺲ ﺻﺒﺮ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﻘﯿﻦ رکھنا ہے اللہ پر۔  انشاءاللہ تیرہ رب  خوشیاں عطا فرمائے گا تجھے۔ جب منزل تک پہنچنے کی تمام راہیں تجھے بند نظر آئیں تب بھی یاد رکھنا کہ ایک راہ ایسی ہے جو اب بھی تیرے لیے کھلی ہے۔ جب کوئی بھی شخص تمھارے ساتھ چلنے پر آمادہ نہ ہو تب بھی جان لو وہ شہ رگ سے بھی زیادہ نزدیک ہے وہ آج بھی تمھارا منتظر ہے۔ اللہ تم پر تمھاری رضا کے رستے تب بند کرتا ہے جب وہ چاہتا ہے کہ تم اسکے راستے پر دوڑے چلے آؤ۔ وہ تمھاری دعایں اس لیے اپنے پاس سنھبال لیتا ہے تا کے تم انکی التجا لے کر بار بار اس کے روبرو جاؤ وہ اگر آزمائش دیتا ہے تو تمہیں اس پر اترنے کی ہمت بھی دیتا ہے وہ کبھی بھی تمہیں ناامید نہیں ہونے دیتا۔ اللہ تمہیں تب تک توڑتا ہےجب تک تم اس سے جڑ نہیں جاتے وہ تمہیں تب تک بےسکون رکھتا ہےجب تک تم اپنا سکون اس میں تلاش نہیں کرلیتے وہ تب تک تمہیں عارضی محبتوں کی طلب لگائے رکھتا ہے جب تک تم اسکی محبت کی پہچان نہیں کر لیتے اللہ کبھی بھی تمھیں بلاوجہ غم میں مبتلا نہیں کرتا اور نہ ہی وہ تمھیں بنا مقصد کے یہاں تک لایا ہے وہ اگر ان بےشمار لوگوں میں سے تمہیں دعا کی توفیق دے رہا ہے تو جان لو کے وہ چاہتا ہے کہ تم اسے مناؤ اور وہ تم سے راضی ہو جاے۔ یہی اسکی عطا کا اندازہ ہے کہ وہ پہلے تمہیں مانگنا سیکھاتا ہے اور پھر وہاں سے عطا کرتا ہے جہاں سے ملنا تمہیں ممکن نہیں لگتا۔ وہ تمہیں تم سے گزار کر ہی خود تک لاتا ہے۔ وہ تمھیں پہلے تمھاری پہچان کرواتا ہے پھر اپنا پتا دیتا ہے تم اپنی مرضی سے اس کی جانب نہیں جاتے بلکہ جب اسے تم پہ بے حد پیار آتا ہے تب وہ ایسے حالات پیدا کر دیتا ہے کے تم اسکی جانب کھینچے چلے جاتے ہو۔ وہ تم سے ستر ماوں سے ذیادہ محبت کرتا ہے جیسے ماں اپنے بچے کی سسکی پر دوڑی چلی آتی ہے پھر وہ کیسے تمھاری روتی ہوئی پکار پر تمھیں اکیلا چھوڑ سکتا ہے؟ تمہیں ابھی ایسا لگے گا جیسے اللہ نے تمہیں وہ نہیں دیا جو تم چاہتے تھے مگر تم جلد ہی جان جاو گے جو نہیں ملا اسکا مل جانا کتنا برا تھا۔ تم جلد ہی سمجھ جاو گے شکر کے لیے صبر کتنا ضروری تھا۔ دنیا میں ایسا کچھ بھی نہیں جس پر تمہارے رب کا اختیار نہ ہو وہ تم سے کچھ چیزیں اس لیے دور کرتا ہے تاکہ تم اسکے پاس رہ سکو اللہ نے تمھارے لیے بہت کچھ سھنبال رکھا ہے ۔ اور تمہیں وہ سب حاصل کرنے کے لیے اس پر بھروسہ رکھنا ہو گا تم اگر اپنی اس جھولی کو بھرنا چاہتے ہو۔ تو تمہیں پہلے اپنی اس خالی جھولی پر خوش رہنا سیکھنا ہو گا۔ اور یہ بات ذہن نشین کر لو کے کسی بھی چیز کا ملنا ممکن نہیں جو چھین لیا گیا ہو وہ ویسے دوبارہ مل بھی سکتا ہے ۔ جو اب تک نہیں ہو سکا وہ ایک دعا سے ہو بھی سکتا ہے بس صبر کرو اور پھر دیکھنا تمہیں صبر کا پھل یوں ملے گا کہ تم غم کی ساری کرواہٹ بھول جاو گے۔ اللہ تو محبتوں کا بادشاہ ہے تو پھر جس نے خود محبت کو بنایا ہےجس کے ایک کن نے اتنی کہانایاں مکمل کر دی وہ پھر کیسے تمہاری کہانی کو ادھورا رہنے دے سکتا ہے ؟بس وہی تو سنتا ہے وہ تمھاری ہچکیاں لیتی ہوئی آواز کو وہ کیسے ان سنی کر سکتا ہے بس وہی ایک تو سنتا ہے۔ اللہ تو تمہاری شہ رگ سے بھی قریب ہے،اللہ تمہارے دل کو تم سے زیادہ بہتر جانتا ہے اور تمہیں لگتا ہے کہ اللہ کو ہی نہیں پتا ہوگا۔اس کے بندے کے دل کا حال۔ وہ رب دیکھتا ہے، سنتا ہے، جانتا ہے،وہ تمہیں تم سے بھی زیادہ محبت کرتا ہے۔تم اللہ کے بارے میں بدگمانی نہ پالو۔اللہ نے بہت رحمت کرنی ہے تم پہ،بہت خوبصورت فیصلے کرنے ہیں تمہارے مقدر کے لیے،تم بس یقین اور صبر سے دُعا کرو۔اور باقی اللہ تعالیٰ پہ چھوڑ دو۔ جیت ہمیشہ یقین کی ہوتی ہے ۔ صبر کی ہوتی ہے ۔ پختہ ایمان کی ہوتی ہے۔ بہترین لوگ بہترین نیت رکھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اللّٰہ ان کے تمام کاموں کو سنوار دیتا ہے۔ اور جس کے کام کو اللّٰہ سنوار دے۔ تو کوئی مخلوق اسے کیسے بگاڑ سکتی ہے

   

تہذیب کی دنیا

جیسے ہی سورج افق پر طلوع ہوتا ہے، ہم ایک ایسے سفر کا آغاز کرتے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور دلوں کو جوڑتا ہے۔ تہزیب کی دنیا میں خوش آمدید، جہاں روایت جدت سے ملتی ہے، اور قدیم حکمت جدید عجائبات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی