تنگدستی کے خوف پر قابو پا کر فتح حاصل کرنا

  

تنگدستی کے خوف پر قابو پا کر فتح حاصل کرنا

انسانوں کی زندگی میں بہت سے خوف ہیں جن میں سے ایک بڑا خوف تنگدستی کا ہے۔ اس خوف کی وجہ سےآپ سوچتے ہیں کہ آپ کی ضرورتیں پوری نہیں ہوں گی ؛آپ کے وسائل ختم ہو جائیں گے اور خدا وقت پرآپ کی ضرورت پوری کرنے نہیں آئے گا۔

 

ہوسکتا ہے کہ آپ بدترین تنگدستی کا شکار ہوں جہاں زندگی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بھی آپ کے پاس روپیے پیسے اور دوسرے وسائل کی شدید کمی ہو۔ ہوسکتا ہے کہ آپ روحانی یا جذباتی کمی کا شکار ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ خوف کی روح آپ پر حملہ کررہی ہو اور آپ سے کہہ رہی ہو کہ خدا آپ کی ضرورتوں کو پورانہیں کرےگا اور آپ اِن حالات سے نہیں نکل پائیں گے۔

 

آج یہ جان لیں کہ دشمن شیطان جھوٹا ہے اور خدا آپ کے حالات کے لئے فکر مند ہے۔ وہ ایک منصوبہ رکھتا ہے اوراِس وقت اگرچہ آپ کو کچھ دکھائی نہیں دے رہا لیکن وہ آپ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کام کررہا ہے۔ خدا جانتا ہے کہ معجزانہ طور پر آپ کی ضرورت کو کب اورکس طرح مہیا کرناہے۔

 

آپ کی ضرورتوں کی نوعیت کیسی ہی کیوں نہ ہو۔ روپئے پیسے، جسمانی، جذباتی، روحانی ۔۔۔ آپ کو کمی سے ڈرنا نہیں چاہیے۔ خدا آپ کو مہیا کرے گا،تسلی دے گا،توانائی دے گا اورصیح مقام پر لے آئے گا۔ اس کی امداد پر بھروسہ کریں۔

 

تہذیب کی دنیا

جیسے ہی سورج افق پر طلوع ہوتا ہے، ہم ایک ایسے سفر کا آغاز کرتے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور دلوں کو جوڑتا ہے۔ تہزیب کی دنیا میں خوش آمدید، جہاں روایت جدت سے ملتی ہے، اور قدیم حکمت جدید عجائبات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی