طوفان میں پناہ گاہ
قدرتی
طوفان کے دوران محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ کسی محفوظ مقام پر پناہ لینا ہے۔ اگر
آپ پناہ نہیں لیتے ہیں تو طوفان آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
خُدا
کا کلام ہمیں ہدایات دیتا ہے کہ جب ہمیں زندگی میں روحانی طوفانوں کا سامنا ہو تو
ہم کس طرح پناہ لے سکتے ہیں۔ جب آپ کی زندگی میں طوفان آئے تو آپ کو سب سے پہلے جس
جگہ پر بھاگنے کی ضرورت ہے وہ حق تعالیٰ کا پوشیدہ مقام یعنی خُدا کی حضوری ہے۔ اس
کے کلام پر غور کریں؛ دُعا کریں؛ اس کی عبادت کریں؛ اُس کا شُکریہ ادا کریں اور
اُسے بتائیں کہ مصیبت کی ہواؤں میں ہم اُس پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ یہ وہ
روحانی تربیت ہے جن کا کوئی دشمن مقابلہ نہیں کر سکتا۔ جب آپ ان عادات کو اپنا
لیتے ہیں تو آپ دراصل اپنے ارد گرد تحفظ کی روحانی دیواریں بناتے ہیں۔ یہ دیواریں
تحفظ فراہم کریں گی اور آپ کو کسی بھی طوفان کے درمیان مضبوطی سے کھڑے رہنے کے
قابل بنائیں گی۔