خدا پر یقین


خدا پر یقین

تو خدا نے یہ کائنات تخلیق کی تیرے لئے۔ اور بدلے میں ایک چیز مانگی تجھ  سے وہ ہے بھروسہ اپنے خالق پے۔ اس وقت جب حالات ساتھ نہیں دے رہے۔ جب ٹانگیں ساتھ نہیں دے رہی۔ جب ناامیدی سر پے کھڑی ہے۔ جب انجانہ خوف نہیں جا رہا زندگی سے۔ دیکھنا خدا تیری خوشی بحال کرے گا ایک دن۔ تیرے فیصلے کو نئی سمت دے گا۔ تجھے صرف بھروسہ رکھنا بھروسہ۔ نکلے گی روشنی کی کرن تیری زندگی سے بھی بس تو نے وفادار رہنا ہے اپنے خالق کے ساتھ  اس کی مرضی کو پہچان دیکھ کس طرح بدلتا اللہ تیری زندگی کو۔ ہر چیز جو اس نے بنائی ہے تیرے لئے اس کے ہونے کا صحیح دن اور وقت ہے۔ اس لئے، مایوسی اور تقدیر میں جلدی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ خدا کے منصوبوں پر بھروسہ کر اور امید کے ساتھ عمل کر۔ دیکھ کس طرح رنگ بھرتا اللہ تیری زندگی میں۔ کس طرح معجزے کرتا اللہ تیرے لئے۔ اپنے آپ کو خدا کے سپرد کر دے دیکھ کس طرح  اعتماد تیری زندگی میں آتا دکھوں اور تکلیفوں کا سامنا کرنے کے لئے۔ ازیت کے لمہات میں خدا پے بھروسہ رکھ دیکھ کس طرح تسلی بخشتا اللہ تجھے۔ آؤ ستارے گر کر ٹوٹ سکتے ہیں لیکن خدا وعدے ہمیشہ پورے ہوں گیں انشااللہ اس لئے فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے خدا پر بھروسہ کوئی بری چیز نہیں ہے یہ علاج ہے پریشانیوں، خوف اور شک و شبہات کے خلاف بس تونے اپنے خالق پے بھروسہ کرنا ہے۔ کیونکہ وہ ان لوگوں کی مصیبت کے وقت حفاظت کرتا ہے۔ جو اس پے بھروسہ کرتے ہیں۔ تجھے پتہ نہیں ہے کہ کل کیا ہونا لیکن اللہ سب کچھ دیکھتا ہے اس پے بھروسہ رکھ ایک نئی امید کے ساتھ۔ وہ آپ کو کبھی ناامید نہیں کرے گا انشااللہ۔

 

تہذیب کی دنیا

جیسے ہی سورج افق پر طلوع ہوتا ہے، ہم ایک ایسے سفر کا آغاز کرتے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور دلوں کو جوڑتا ہے۔ تہزیب کی دنیا میں خوش آمدید، جہاں روایت جدت سے ملتی ہے، اور قدیم حکمت جدید عجائبات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی