ذہنی دباؤ پر قابو پانا
ذہنی
دباؤ ایک ایسی بیماری ہے جو آج کل معاشرے میں بُہت عام ہے۔ ہر دوسرا بندہ ذہنی
دباؤ کا شکار نظر آتا ہے۔ لیکن اُس کی وجوہات مُختلف ہوتی ہیں۔ کوئی اپنے مُستقبل
کی غیر یقینی صورتِحال کو لے کر اس میں مُبتلا ہے، کوئی مالی مُشکلات کی وجہ سے اس
کی گرِفت میں ہے ۔ یہ تو چند ایک مثالیں تھیں جن کا میں نے ذکر کیا۔
کیا
آپ بھی کسی ایسی ہی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں؟ فِکروں کی کثرت کے باعث آپ ذہنی
دباؤ میں ہیں۔ تو آئیے ہم دیکھتے ہیں کہ خدا کے کلام سے ہمیں کیا مدد ملتی ہے۔
خُدا
کو آپ کی فِکر ہے
آپ
جب فِکروں کی کثرت میں ہوتے ہیں تو آپ کو ایک ایسے لگتا ہے جیسے خُدا نے آپ کا
ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ آپ اکیلے ہی اس حالت سے گُزر رہے ہیں۔ جب کہ آپ کو یہ جاننے کی
ضرورت ہے خُدا کو آپ کی فِکر ہے۔
آپ
کی جو بھی سوچیں آپ کو پریشان کیے ہوئےہیں اُنہیں خُدا کے سپُرد کر دیں۔ اُس کے
پاس آپ کے تمام مسائل کا حل ہے۔ آپ جب اپنی فِکروں کو اُسے دے دیں گے تو خُود کو
بُہت ہلکا محسوس کریں گے۔
جب
آپ خُدا میں پناہ لے لیتے ہیں تو ذہنی دباؤ جیسی کوئی بھی چیز آپ کے نزدیک بھی
نہیں آ سکتی۔ اپنے آپ کو خُدا کے سپُرد کر دیں آپ خُود کو آزاد محسوس کریں گے۔