زندگی طوفانوں سے بھرپور ہے۔


زندگی طوفانوں سے بھرپور ہے۔

زندگی میں طوفان غیر متوقع طور پر آتے ہیں، محبت، امید اور شادمانی کو ہمارے نظروں سے اوجھل کر دیتے اور اُسکی جگہ خوف، تناو اور بےچینی کی لہروں کو لے آتے ہیں۔ آپ تعجب کرتے ہیں “میں کیسے اس میں سے نکل سکتا ہوں”؟

 

اس بات سے قطع نظر کہ آپ کو کن حالات کا سامنا ہے، کوئی ہے جو اس طوفان میں آپکے ساتھ ہے۔ آپ کیلئے اُمید ہے۔

 

شاید آپ اپنے طوفانوں کو چھپانے میں ماہر ہوں۔ آپ مسکراتے ہیں، سانس لیتے ہیں، اور اپنی صورت سے ایسا تاثر دیتے ہیں کہ “میری زندگی اچھی ہے۔” لیکن آپ شخصی طور پرجانتے ہیں کہ پانی آپ کی کشتی میں بھرتا جا رہا ہے۔

 

یا شاید آپ مزید اس بناوٹ کو قاٰئم نہیں رکھ سکتے۔ آپ کو یہ احساس تھکائے جا رہا کہ آپ کتنی ہی کوشش کر لیں، آپ اپنی عطا کی ہوئی زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے۔

 

میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ خدا آپکے طوفانوں کو تھمانے کی طاقت رکھتا ہے۔

خدا آپ سے محبت کرتا ہے اور کبھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گا کہ آپ اپنی زندگی کو اکیلا گزارنا پڑے۔ وہ آپکی دیکھ بھال کرنے کا وعدہ کرتا ہے جس پر آپ اپنا اعتماد رکھ سکتے ہیں۔ آپ کے خوف اور مشکلات اس کے لئے کچھ بھی نہیں۔ جب آپ اس سے سکون مانگیں یا آپ کواُمید کی ضرورت ہو، وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوتا ہے۔خدا آپکی کہانی کو بدل سکتا ہے۔وہ آپ کی کشتی میں، آپ کی زندگی کا منتظر ہے کہ آپ اُس کے پاس آئیں اور مدد کیلئے پُکاریں۔ اور جب آپ ایسا کرتے ہیں تو وہ آپ کی لہروں کو ڈانٹتا ہے، آپ کے طوفان کوتھما دیتا اور آپ کو آرام دیتا ہے۔

 

تہذیب کی دنیا

جیسے ہی سورج افق پر طلوع ہوتا ہے، ہم ایک ایسے سفر کا آغاز کرتے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور دلوں کو جوڑتا ہے۔ تہزیب کی دنیا میں خوش آمدید، جہاں روایت جدت سے ملتی ہے، اور قدیم حکمت جدید عجائبات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی