اللہ کی طرف لوٹ آؤ
یہ جان لیں، کہ آخری وقت میں ایسے
فتنے آئیں گے، جو بارش کے قطروں کی طرح ہونگے، انسانوں کا یہ حال ہوگا، کہ وہ ایک
قبر میں مردے کو دیکھ کے کہیں گے، کہ کاش میں بھی مر چکا ہوتا، اور اس کی جگہ ہوتا،
دین پر چلنا اتنا دشوار کر دیا جائے گا، جیسے کہ کسی نے کسی کے ہاتھ میں جلتا ہوا
انگارہ رکھ دیا ہو، میرے بھائیو سب ختم ہوگیا، دین ہماری زندگیوں سے ختم ہورہا ہے،اسلام
کی بنیادی باتوں سے بھی ہم واقف نہیں، انگریزی طور طریقے اور ان کے رسم و رواج آج
ہمارے خون تک میں بس چکے ہیں، ہم اپنے اسلاف سے بلکل بھی وقف نہیں، دشمن نے چاروں
جگہوں سے ہم پر حملہ کر دیا، اس کے بیچ میں ہم نے ایک دوسرے کو قتل کرنا شروع کر
دیا، چوری، جھوٹ، ڈاکہ ،فریب، دھوکہ، منافقت، نمازوں کو ترک کرنا، نظر کی حفاظت نہ
کرنا، امانت کا خیال نہیں رکھنا، رشوت دینا، زنا کرنا، شرک کرنا، آج ہمارا شیار بن
چکا ہے، میرے بھائی واپس پلٹیے فتنوں کے اس دور میں بچنا اتنا مشکل ہے فرمایا گیا تھا
کہ جو ان کی طرف دیکھے گا وہ ان میں پھنس جائے گا یہ اتنے رنگین ہوں گے اور اتنے
حسین ہوں گے،میرے بھایئو، ہم کیا تھے، کس طرح وجود میں آئے، کیا ہم نے اپنا حشر کر
لیا، ایک قوم کی حیثیت سے، ایک فرد کی حیثیت سے، ایک انسان کی حیثیت سے، آج ہم نے
سب کچھ ترک کر دیا ہے، کہ شاید انسان کے علاوہ دوسری مخلوقات بھی ہم پر شرم کرتی
ہوں گیں، ایئے سکون کی طرف لوٹتے ہیں، ایئے اطمنان کی طرف لوٹتے ہیں، ایئے اللہ کی
راہ کی طرف لوٹتے ہیں، اور اس جنت کی طرف لوٹتے ہیں، جو ہمارا اصل گھر ہے، کیونکہ
اللہ کی طرف لوٹنا بہترین فیصلوں میں سے ایک ہے ،خدا کی طرف دوبارہ لوٹنے کا راستہ
وہ قدم ہے جو خالق پر اس بھروسے کو بحال کرتا ہے، بندے کا خدا کی طرف لوٹنا دل سے
پریشانی کو دور کرتا ہے، اللہ کی طرف عاجزانہ دل کے ساتھ لوٹنا جہاں نیت خالص ہو
وہ عظیم فتح ہے جس کی تلاش ہم ہر روز کرتے ہیں۔