دنیا میں خدا ہمیں بہت سی نعمتیں عطا کرتا ہے
اس
دنیا میں خدا ہمیں بہت سی نعمتیں عطا کرتا ہے، صحت، تندرستی، خاندان، ازدواج،
روزگار اور تمام آسائیشیں جو اس دنیا میں ہمیں ملتی ہیں صرف خدا کی طرف سے ہیں۔
جب ہم اس بات کو مان لیں کہ یہ سب کچھ خدا کی نعمت ہے، اور اس میں ہمارا کچھ نہیں
تو یہ حلیمی ہے اور اگر ہم یہ سمجھنا شروع کر دیں کہ جو کچھ ہمارے پاس ہے وہ صرف
ہماری بدولت ممکن ہے اور ہم اپنی صلاحیتوں پر فخر کرنا شروع کردیں تو یہ غرور ہے۔
خدا نے ہمیشہ غرور کو سخت نا پسند کیا ہے۔ اسی لئے ہم پر لازم ہے کہ خدا کی
خوشنودی کی خاطر ہمیشہ عاجزی اپنایں، اور غرور سے پاک ہوں۔