کیا آپ منفی سوچ میں بند ہوتے جا رہے ہیں؟



کیا آپ منفی سوچ میں بند ہوتے جا رہے ہیں؟

قیمتی زندگی

ضمیر کا سودا مہنگا نہ پڑ جائے
سستے داموں میں اسے نہ بیچا کر

آپکی خوشی کا آپکے عقیدے کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ جس چیز پر آپ زیادہ غور کرتے، دھیان لگاتے اور توجہ دیتے ہیں وہ آپکا اعتماد بن جاتا ہے۔ اس لئے اُپکو غلط عقائد سے اپنے آپکو محفوظ رکھنا ہوگا۔ اگر آپ اپنی ناکامیوں اور غلطیوں پر ہی توجہ مرکوز رکھیں گے تو وہ آپکا عقیدہ بن جائے گا۔

اِس لئے آپکو غلط خیالات سے اپنے دل کی حفاظت کرنا ہوگی۔ تاکہ آپ اپنی زندگی میں غلط عقائد کا آغاز نہ کر لیں۔ خوشی کے خیالات رکھیں، مثبت اثر رکھنے والے کام کریں۔ اپنی توجہ مثبت اور خوشگوار باتوں کی طرف لگائیں۔ کیونکہ جس سوچ کو آپ زیادہ سوچتے رہیں گے آپ ویسے ہی بنتے جائیں گے۔ آپ جب  بھی سڑک پر چلتے ہیں تو آپ وہاں تک ہی جاتے ہیں جہاں تک آپکا دھیان ہوتا ہے۔ آپکی زندگی بہت قیمتی ہے ۔ اگر آپ منفی خیالات میں زندگی بسر کر دیں گے تو یہ سودا آپکو مہنگا پڑ جائے گا۔ جو خیالات آپکو پریشان کر دیتے ہیں، آپکی خوشی کو چھین لیتے ہیں اُن خیالات کو خوشی کے اور شُکرگزاری کے خیالات سے بھر دیں۔ یہ ایک محنت والا کام تو ہے لیکن بے فائدہ نہیں۔ آپ اُدھر تک ہی پہنچیں گے جہاں آپکی توجہ اور دھیان ہوگا۔

زندگی کی چھوٹی کامیابیوں کا لُطف اُٹھانا شروع کر دیں۔ آپکی زندگی اتنی قیمتی ہے کہ اس کو منفی خیالات سے خریدنا بند کر دیں۔ چیلنج یہ ہے کہ آپکو مثبت خیالات میں اپنے آپکو برقرار رکھنا ہوگا۔ جب بھی منفی خیال حملہ کرے تو اِس کا حل مثبت سوچ کے ساتھ کریں کیونکہ یہ آپکی خوشی کا سبب بن سکتی ہیں ۔ اسلئے اپنے ضمیر کا سودا نہ کریں ۔

  

تہذیب کی دنیا

جیسے ہی سورج افق پر طلوع ہوتا ہے، ہم ایک ایسے سفر کا آغاز کرتے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور دلوں کو جوڑتا ہے۔ تہزیب کی دنیا میں خوش آمدید، جہاں روایت جدت سے ملتی ہے، اور قدیم حکمت جدید عجائبات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی