نجات کا رستہ کیا ہے؟



نجات کا رستہ کیا ہے؟

کیا آپ پریشان هیں؟ کیا آپ نے کبھی اپنی زندگی کا رستہ اور مقصد معلوم کرنا چاہا ہے؟ کیا کبھی آپ کو ایسا لگا کہ کسی نے تمام روشنیاں بند کردیں ہو اور آپ کو بٹن نہیں مل رہا؟ اگر ہاں! تو خدا کا کلام وہ رستہ ہے، جس پر چلتے ہوئے رستہ اور مقصد دونوں معلوم کر سکتے ہیں، خدا کا کلام دنیا کا نور ہے۔ جو کوئی خدا کے کلام کی پیروی کرتا ہے کبھی بھی اندھیرے میں نہ چلے گا بلکہ زندگی کا نور پائے گا۔

کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ جیسے آپ کسی قید میں ہیں؟ کیا آپ بہت سے دروازے آزما چکے ہیں؟ اور آپ نے پایا کہ ان کے پیچھے کچھ بھی نہیں اور وه بے معنی ہیں؟ کیا آپ ایک بھرپور زندگی میں داخل هونے کے لیے رستہ تلاش کر رہے ہیں؟ اگر ایسا هے تو خدا کا کلام وہ راستہ ہے۔ جس پر عمل کر کے آپ اس قید سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

کیا دوسرے لوگ آپ کو ہمیشہ نیچا دکھاتے ہیں؟ کیا آپ کے تعلقات بہت ہلکے اور بے معنی سے ہیں؟ کیا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ ہر کوئی آپ سے فائده اُٹھانے کی کوشش کرتا ہے؟ پس اگر ایسا ہے ، تو خدا کا کلام رستہ ہے۔


کیا آپ حیران ہیں کہ اس زندگی کے بعد کیا ہونے والا ہے؟ کیا آپ زندگی میں ایسی چیزوں کے لیے کوشش کرتے رہیں ییں جو صرف سڑتی ہیں اور ان کو زنگ لگ جاتا ہے؟ کیا آپ نے کبھی ایسا محسوس کیا کہ زندگی کا کوئی مطلب ہے؟ کیا آپ مرنے کے بعد زنده رہنا چاہتے ہیں؟ پس اگر ایسا ہے۔ تو خدا کا کلام وہ رستہ ہے جس پر چلتے ہوئے ہم خدا تک پہنچ سکتے ہیں۔

رستہ کیا ہے؟ سچائی کیا ہے؟ زندگی کیا ہے؟ خدا نے کہا، راه اور حق اور زندگی میں ہوں کیونکہ میں ہی قائم رہنے والا ہوں، باقی سب فنا ہو جائے گا۔

جو بھوک آپ محسوس کرتے ہیں وه روحانی بھوک ہے، اور یہ بھوک صرف خدا کے کلام پر عمل کے ذریعے ہی مٹ سکتی ہے۔ صرف خدا ہی ہے جو تاریکی کو دور کر سکتا ہے۔ خدا ہی زندگی ہے، اس دنیا میں اور آنے والی دنیا میں۔ خدا کے کلام پر عمل کرنا ہی نجات کا رستہ ہے

آپکی بھو ک کی وجہ، اور آپ کے تاریکی میں گم ہونے کی وجہ، اسلئے آپ زندگی کے اصل معنی تلاش نهیں کر پا رہے، کیا اِس کی وجہ یہ ہے کہ آپ خدا سے جُدا ہیں۔ آپ اپنی زندگی میں جو خالی پن محسوس کرتے هیں وه خدا ہے جو آپ کی زندگی میں موجود نہیں۔

اگر ایسا ہے، تو برائے مہربانی خدا کے کلام پر غور کریں اور نجات کا راستہ تلاش کریں۔

  

تہذیب کی دنیا

جیسے ہی سورج افق پر طلوع ہوتا ہے، ہم ایک ایسے سفر کا آغاز کرتے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور دلوں کو جوڑتا ہے۔ تہزیب کی دنیا میں خوش آمدید، جہاں روایت جدت سے ملتی ہے، اور قدیم حکمت جدید عجائبات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی