کیا آپ کی غلطیاں آپ کو آگے جانے سے روک رہی ہیں؟
سورج نکل آئے گا
ہم سب غلطیاں کرتے ہیں، لیکن وہ غلطیاں ہمیں ہماری منزل تک پہنچنے سے ہمیں نہیں روک سکتی۔ آپ اپنی تکلیفوں اور دُکھوں کا استعمال کر سکتے اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کے لئے اور آگے بڑھ سکتے ہیں تاکہ خدا کا مقصد آپ میں پورا ہو۔اپنی غلطیوں کا ذمہ لینا ،ایک پہلا قدم ہے آگے بڑھنے کا۔ آگے بڑھنے والی شخصیات، جیتنے والی شخصیات ہوتی ہیں۔ اسلئے اپنے ماضی کا ذمہ لیں، اپنی زندگی کے فیصلوں کا ذمہ لیں کہ آپ کس طرف جا رہے ہیں۔ اپنے ماضی سے سیکھیں ضرور، لیکن اُسے آج کے دن کی خوشی نہ چُرانے دیں۔ آپکی زندگی کا بہترین وقت” لمحہ وجود “ ہے۔ یہ لمحہ آپکے پاس ہے، اس میں زندگی بسر کر کے آگے بڑھتے جائیں کیونکہ یہ زندگی آپکو دوبارہ نصیب نہیں ہوگی۔ ِاس زندگی کے لئے اپنے خدا کا شکر کریں اور اس کا ذمہ لیں۔
شائد آپ کسی مشکل حالات میں ہوں ،لیکن آپ اپنی تکلیفوں اور دُکھوں کا استعمال کر سکتے اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کے لئے اور آگے بڑھ سکتے ہیں تاکہ خدا کا مقصد آپ میں پُورا ہو۔ زندگی میں طوفان آتے ہیں، موسلا دھار بارشیں ہوتی ہیں لیکن بارش ختم ضرور ہوگی اور سورج نکل آئے گا۔ آپکو آگے بڑھنا ہے تاکہ بہتر بن سکیں۔