ایک خدا ایک پیغام


ایک خدا ایک پیغام۔

تصور کریں کہ آپ ایک پر ہجوم منڈی میں چل پھر رہے ہیں۔ وہاں اربوں لوگوں کی بھیڑ بھاڑ ہے ۔ ہاں اربوں لوگوں کا جمگھٹا ہے۔ حد نظر سے آگے تک ہزاروں دکانیں اور سٹال ہیں۔ مال بیچنے والے چاروں طرف سے بڑے زور اور جوش سے ہانکیں لگا رہے ہیں، پکار رہے ہیں، خریداروں کے ساتھ بھاؤ تاؤ کر رہے ہیں، اپنے مال کی خوبیاں بتا رہے ہیں، منتیں کر رہے ہیں ۔ بعض نرمی سے اور بعض لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے۔ ہر کوئی دعوی کر رہا ہے کہ میرے پاس بالکل وہی چیز ہے جو آپ خریدنے آئے ہیں:

 

سچائی

اسی طرح دنیا بھر میں تقریبا دس ہزار مذاہب ہیں۔ ان میں وہ ہزاروں مسلک اور فرقے اور مکاتب فکر شامل نہیں جو ان مذہبوں کے اندر موجود ہیں۔

تو ہم کیا خریدیں ؟ کیا مول لیں؟ کس کا یقین کریں؟

 

اگر سچا خدا صرف ایک ہی ہے اور اگر اُس نے اپنا آپ اور بنی نوع انسان کے لئے اپنا منصوبہ ظاہر کر دیا ہے تو ہم اُسے کیسے جان اور پہچان سکتے ہیں؟

کیا لازم ہے کہ ہم زندگی بھر اُلجھن اور بے یقینی کا شکار رہیں؟ یا کیا ہم واحد حقیقی خدا کی حکمت اور سچائی کو جان سکتے ہیں ؟

ہمیں ابھی معلوم ہو جاۓ گا۔

 

افضل ترین کتاب

کئی سالوں سے زیادہ عرصے تک آدم، نوح اور ابرہیم جیسے پیغمروں اور رسولوں کی معرفت زبانی کلام کرنے اور پیغام دینے کے بعد خدا نے ایک آدمی جسے محمد کہتے ہیں کے زریعے سے اپنا پیغام تحریر کرا دیا۔

ہمارے پاس ایک کتاب موجود ہے، جسے ہم قرآن کہتے ہیں۔ قرآن یہ وہ کتاب ہے جو حق کو باطل سے الگ کر دیتی ہے۔ اور پچھلی کتابوں یعنی توریت، زبور اور انجیل کی تصدیق کرتی ہے۔

اس لئے ہمیں ضرورت ہے اس کتاب قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کی۔ جو ہمیں اتنے ہجوم سے جو لگا ہوا ہے، سے الگ کرتی ہے۔ اور ایک ایسا انسان بناتی ہے جو خدا کو پسند ہو۔ یہ کتاب ہمیں سب فرقوں سے بچا کر ایسے گروہ میں شامل کرتی ہے جس کا ٹھکانا جنت کے سوا کچھ نہیں۔

 

تہذیب کی دنیا

جیسے ہی سورج افق پر طلوع ہوتا ہے، ہم ایک ایسے سفر کا آغاز کرتے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور دلوں کو جوڑتا ہے۔ تہزیب کی دنیا میں خوش آمدید، جہاں روایت جدت سے ملتی ہے، اور قدیم حکمت جدید عجائبات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی