جیت کا سفر

جیت کا سفر


جیت کا سفر

کبھی زندگی کی کتاب میں ایسے صفحے آتے ہیں جہاں لفظ ختم ہو جاتے ہیں اور کہانی رک جاتی ہے۔ خوابوں کی گلیوں میں چلتے چلتے، ہم اکثر خود کو تنہائیوں کے چوراہے پر پا لیتے ہیں، جہاں جواب دینے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ کبھی کبھی، خاموشی بھی ایک صدا بن جاتی ہے۔ ایسی صدا جو دلوں کو چھو لیتی ہے، لیکن سنائی نہیں دیتی۔

زندگی کے پیچیدہ راستوں میں، جب سب کچھ بکھرنے لگے، تب آپ کے اندر کا سکون اور صبر ہی وہ قوت بنتے ہیں جو آپ کو دوبارہ جوڑ دیتے ہیں۔ یہ وہ داستان ہے جس میں دنیا کے شور میں بھی ایک خاموشی پنہاں ہے، ایسی خاموشی جو سب کچھ کہہ جاتی ہے۔

انسان اپنے نفس کے شوق میں، اپنی کمزوریوں کے جال میں پھنس کر، لوگوں کی باتوں، تنہائیوں، اور خیالی دنیا میں کھو جاتا ہے۔ وہ اندر سے ٹوٹ جاتا ہے، اور محبت کا سفر جب پیسوں کے معرکے میں الجھ جائے، تو وہ سفر ختم ہو جاتا ہے۔

ایک وقت آئے گا جب نہ کوئی آپ کو جانے گا، نہ پہچانے گا۔ سکون جیسے چھن جاتا ہے، جیسے کوئی چمکتا ہوا خواب اندھیروں میں گم ہو جائے۔ یہ کہانی اُن لوگوں کی ہے جو دنیا کے فریب میں اپنی حقیقت کو کھو دیتے ہیں۔

زندگی کے اس سفر میں، لوگ بدل جاتے ہیں، رشتے چھوٹ جاتے ہیں، اور خواب دور ہو جاتے ہیں۔ مگر صبر وہ طاقت ہے جو ہر درد، ہر مشکل، ہر تنہائی میں آپ کو سنبھالے رکھتی ہے۔ صبر کی یہ داستان ان لوگوں کی ہے جنہیں دنیا نے بھلا دیا، مگر وہ اپنے عمل سے تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے۔

کبھی کبھی، انسان جو اپنے اصولوں پر قائم رہتا ہے، وہ دنیا کو اپنا مقام سمجھانے میں ناکام ہو جاتا ہے۔ لیکن اللہ کے کلام میں سچائی ہے کہ صبر اور حوصلہ وہ ہتھیار ہیں جو ہر آزمائش میں آپ کو کامیاب بنا دیتے ہیں۔

زندگی میں ایسے بھی لمحے آتے ہیں جب آپ ٹوٹ جاتے ہیں، بکھر جاتے ہیں۔ مگر یاد رکھو، یہی بکھرنے کا عمل آپ کو ایک نیا انسان بنا دیتا ہے۔ جو صبر سے ہر مشکل کا سامنا کرتا ہے، وہی اصل فاتح ہوتا ہے۔

  

تہذیب کی دنیا

جیسے ہی سورج افق پر طلوع ہوتا ہے، ہم ایک ایسے سفر کا آغاز کرتے ہیں جو سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور دلوں کو جوڑتا ہے۔ تہزیب کی دنیا میں خوش آمدید، جہاں روایت جدت سے ملتی ہے، اور قدیم حکمت جدید عجائبات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی